نرمل ۔ 7 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سید جلیل ازہر سینئر صحافی و رپورٹر روزنامہ سیاست کی رہائش گاہ پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں پی شھاکرن گورنمنٹ پلیڈر ڈسٹرکٹ کورٹ نرمل ، پی نوین ایڈوکیٹ ، خاتون وکلاء ایم ورا لکشمی ، ڈی بکھیتا ، ساتما رام ، انیس احمد خان سینئر کانگریسی قائد ، محمد ذیشان علی کانگریس قائد کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر بی شھاکرن گورنمنٹ پلیڈر نے کہاکہ ایسی پارٹیوں سے ہندو مسلم اتحاد اور ایک دوسرے سے محبت پروان چرھتی ہے ۔ ایک دوسرے کے مذاہب میں کوئی بھی تقریب ہو شرکت کرتے ہوئے خوشیاں باٹنا ہی انسانیت ہے ۔ ہم لوگ ہر سال مسلم دوست احباب کی افطار پارٹیوں میں بالخصوص جلیل ازہر کی افطار پارٹی میں پابندی سے شرکت کرتے ہوئے خوشی و مسرت محسوس کرتے ہیں۔ اس موقع پرشیخ جبار NRI ، سید اسمعیل ناصر ڈیویژن رپورٹر بھی موجود تھے ۔