نرمل ۔ قدیم بس ا سٹانڈ نرمل میں صدرنشین بلدیہ مسٹر جی ایشور نے ایک اریڈی میڈ شاپ کا افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر سید راشد علی پروپرائٹر ریڈی میڈ شاپ نے صدرنشین بلدیہ مسٹر جی ایشور وارڈ کونسلر محمد سلیم کے علاوہ صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد مختار احمد خان و سینئیر صحافی اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست سید جلیل ازہر کی گلپوشی و شالپوشی کی ۔ صدرنشین بلدیہ جی ایشور نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔