نرمل : /22 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عیدالفطر کے موقع پر سینئر صحافی و اسٹاف رپو رٹر روزنامہ سیاست سید جلیل ازہر کی رہائش گاہ پہنچکر سیاسی قائدین تاجرین وکلاء برادری دوست احباب محکمہ پولیس کے عہدیداروں نے عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ۔ جن میں سیاسی قائدین کے علاوہ ڈاکٹر ونئے بھی عید کی مبارکباد دی جن میں قابل ذکر سیاست داں اے اندرا کرن ریڈی سابق وزیر جنگلات ، کے سری ہری راؤ حلقہ اسمبلی نرمل کانگریس انچارج جی ایشور سابق صدرنشن ، بلدیہ ، اے راجندر سابق صدرنشین ضلع لائبریری ، وکلامیں اے سروتم ریڈی ، شبھا کرن گورنمنٹ پلیڈر ڈسٹرکٹ کورٹ خاتون وکلا لکھیتا ورا مکتی سرکل انسپکٹر پولیس مسٹر کرشنا ، سرکل انسپکٹر مسٹر سامیا ، سب انسپکٹران مسٹر لمبادری ، اجئے ، سری کانت ، رویندر گنیش ، ڈاکٹرز میں مسٹر یو رام کرشنا ایم ایس ، ڈاکٹر رمنا گوڑ ، ڈاکٹر پرشانت ، ڈاکٹر مکیش ، تاجرین میں اے کشن ، سنیل کے علاوہ ایس بی آئی برانچ نرمل کے چیف منیجر مسٹر اشوک ، شیخ جبار این آر آئی ، ایم اے عتیق سابق معاون رکن ضلع پریشد بھی موجود تھے ۔ تمام مہمانوں کا خیرمقدم سید اسمٰعیل ناصر ڈیویژن رپو رٹر روزنامہ سیاست نرمل نے کیا ۔