نومولود ضلع مختصر عرصہ میں ترقی کی سمت گامزن، ہر طرف سڑکوں کا جال، سبھی طبقہ خوش
نرمل۔ ضلع نرمل کے ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر عوام کافی مطمئن ہیں۔ میرا مقصد اس ضلع کو ایک مثالی شکل دینا ہے۔ نومولود نرمل ضلع مختصر عرصہ میں ترقی کی سمت گامزن ہے۔ ہر طرف سڑکوں کا جال بچھا دیا گیا۔ شہر نرمل میں سنٹرل لائٹنگ دیہی علاقوں میں کئی ایک ترقیاتی کام کے باوجود مستقر ضلع نرمل میں اب میڈیکل کالج کے قیام کے لئے میری جدوجہد جاری ہے۔ قوی امکان ہے کہ اس سال ضلع نرمل کے لئے میڈیکل کالج کی منظوری وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ دیں گے۔ اس خیالات کا اظہار ریاستی وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی نے نمائندہ سیاست سید جلیل اظہر کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے سلسلہ گفتگو جاری رکھتے ہوئے بتایا ٹی آر ایس حکومت آج ریاست میں تاریخ ساز اسکیمات کو روبہ عمل لاتے ہوئے سماج کے ہر طبقہ کی ترقی کے لئے ٹھوس قدم اٹھا رہی ہے۔ ملک کی کسی بھی ریاست میں تلنگانہ ریاست کا تقابل نہیں کیا جاسکتا۔ اقامتی اسکول کا جال ساری ریاست میں پھیلا دیا گیا ہے۔ پابندی سے شادی بیاہ کے لئے غریب عوام کو شادی مبارک اسکیم سے فائدہ پہنچایا جارہا ہے۔ یہاں یہ بتانا بے عمل نہ ہوگا کہ ریاستی وزیر اے اندرا کرن ریڈی ضلع کلکٹر مشرف علی فاروقی کی شب و روز کوشش و سرپرستی میں صدر نشین بلدیہ نرمل مسٹر جی ایشور سڑکوں کی توسیع کے لئے جو عمارتیں زریں آرہی ہیں ان کے مالکین کو متبادل انتظامات کرتے ہوئے برسوں سے ان تنگ سڑکوںکو توسیع دیتے ہوئے چین گیٹ تا بنگل پیٹ قدیم عمارتوں کو منہدم کرتے ہوئے مالکین جائیداد کو کامیاب طریقہ سے تعاون حاصل کیا۔ آج قدیم بازار گاندھی چوک کے علاقہ میں صدر نشین بلدیہ جی ایشور نے مقامی اخباری نمائندوں کو یہاں ہو رہے توسیع کاموں کا مشاہدہ کروایا۔ بعد ازاں صدر نشین بلدیہ نے بتایا کہ ریاستی وزیر اے اندرا کرن ریڈی کی کامیاب کوشش سے فنڈس کی فراہمی اور ضلع کلکٹر مشرف علی فاروقی کی خصوصی دلچسپی کی وجہ میں خود اس علاقہ کی ترقی کے لئے کمربستہ ہوتے ہوئے اراکین بلدیہ کے ہمراہ یہ کام انجام دے پا رہا ہوں۔ اس موقع پر اراکین بلدیہ پی راجیشور، مجاہد چاوش رکن بلدیہ اسٹاف رپورٹر سید جلیل اظہر بھی موجود تھے۔