نرمل میں نوجوان خاتون کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی

   

نرمل۔/2 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قلب شہر نرمل کے محلہ اندرا نگر میں ایک نوجوان شادی شدہ خاتون نے بالاجی اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ سونیکا ریڈی تیس سالہ جس کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی، شوہر اس کے کردار پر ہمیشہ شک کیا کرتا تھا بتایا جاتا ہے کہ شوہرکی ہراسانی کے سبب سونیکا ریڈی نے یہ انتہائی اقدام آج دوپہر کیا۔ اطلاع ملتے ہی سرکل انسپکٹر نرمل مسٹر جان دیواکر نے مقام واقعہ کا معائنہ کیا اور نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ایریا ہاسپٹل منتقل کیا ۔ بعد ازاں نعش ورثاء کے حوالے کی گئی ۔ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔