نرمل ۔ 19 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج مقامی دفتر سیاست نرمل میں نومنتخب ارکان بلدیہ کو سید جلیل ازہر اسٹاف رپورٹر کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ وارڈ 40 اے وجئے لکشمی اے پوشٹی اس وارڈ میں جلیل ازہر کا ووٹ ہے۔ وارڈ نمبر 41 سے محمد راحیل، وارڈ نمبر سے کامیابی حاصل کی 19 نمبر 8 سے شیخ سلمان منتخب ہوئے۔ 19 نمبر 18 سے نریش نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ ان تمام نومنتخب ارکان بلدیہ کو شال پوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے سید جلیل ازہر نے دلی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر الحاج عبدالرحمن مالک مدینہ ہوٹل محمد زاہد علی مالک آئی اے فنکشن ہال، محمد ذیشان علی، میر مشکر علی NRI (داماد سید جلیل ازہر) بہاء الدین کنٹراکٹر، محمد نعیم، ایم اے متین اقلیتی سیل ٹاؤن صدر الماس خان موجود تھے جبکہ وارڈ نمبر 20 سے شاندار کامیابی حاصل کرنے والے محمد رفیع کو بھی شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔ یہاں یہ بتانا بے محل نہ ہوگا۔ کہ نرمل کی 42 رکنی بلدیہ میں کانگریس نے 24 وارڈز پر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے صدرنشین کے عہدہ پر قبضہ کرلیا، وہیں بی جے پی نے 13 وارڈز پر کامیابی حاصل کی۔ مجلس 3 وارڈز پر کامیابی درج کروائی تو بی آر ایس نے 2 وارڈ پر جیت حاصل کی۔ نرمل کے رائے دہندوں نے کسی بھی حمایت کو مایوس ہونے نہیں دیا۔