نرمل میں چلتی بس میں اچانک آتشزدگی

   

حیدرآباد15 نومبر(یواین آئی) ایک خوفناک واقعہ میں چلتی بس میں آگ لگ گئی تاہم اس واقعہ میں تمام مسافرین محفوظ رہے۔ یہ واقعہ نرمل کے گنجال ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔ پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کل رات ناگپور سے حیدرآباد جارہی تھی جس میں 29مسافرین سوار تھے ۔اس بس کے ٹول پلازہ کے قریب پہنچتے ہی اس میں اچانک آگ لگ گئی۔ جس کے ساتھ ہی چوکس مسافرین نے بس سے کود کر جان بچائی۔سمجھاجاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ آ گ لگنے کی وجہ ہے ۔اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کا پتہ نہیں چلا ہے البتہ مسافرین کا سامان جل کرمکمل طورپر خاکستر ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کرآگ پر قابو پایا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔