نرمل ڈسٹرکٹ میں گورنمنٹ اسکولمیں سمیت غذا سے 10 طلبہ متاثر

   

حیدرآباد ۔ 28 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے نرمل ڈسٹرکٹ میں گورنمنٹ اسکول میں ہفتہ کے دن سمیت غذا سے کم از کم 10 طلبہ متاثر ہوگئے۔ ان طلبہ کو الٹیاں ہونے کی شکایت پر فوری طور پر نرمل میں گورنمنٹ ہاسپٹل لے جایا گیا۔ یہ واقعہ اننت پیٹ منڈل میں پیش آیا جہاں طلبہ نے کہا کہ انہیں دیئے گئے ابلے ہوئے انڈوں کو اچھی طرح نہیں پکایا گیا تھا۔ منڈل ایجوکیشن آفیسر وینکٹیشورلو نے بعض طلبہ کو انہیں فرسٹ ایڈ دینے کے بعد پھر اسکول بھیج دیا جبکہ دیگر پانچ طلبہ کو ہاسپٹل میں آبزرویشن میں رکھا گیا ہے۔ تلنگانہ میں گورنمنٹ اسکولس میں طلبہ کے سمیت غذا سے متاثر ہونے کے واقعات میں یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔ حالیہ دنوں میں گورنمنٹ اسکولس میں سمیت غذا کے باعث کئی طلبہ کو دواخانوں میں شریک کروایا گیا اور ان میں ایک کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔