نرمل کے بی آر ایس قائدین کی نئے ڈی آئی جی سے ملاقات

   

نرمل ۔/26 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نرمل ضلع کے سینئر بی آر ایس قائدین رام کشن ریڈی ، سابق ڈی سی سی بینک چیرمین ویل شیام سندر، سابق ضلع پریشد چیرمین متحدہ ضلع عادل آباد نے آج حیدرآباد میں نئے ڈائرکٹر آف جنرل پولیس ڈاکٹر جتیندر ا سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں اس عہدہ تک رسائی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔ یہاں یہ بتانا بے محل نہ ہوگا کہ ڈاکٹر جتیندرا1995 میں نرمل اے ایس پی کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دے چکے ہیں۔