نرنجن ریڈی جیسے دوست کا ملنا باعث فخر‘کے سی آر نے وزیر زراعت کی بھرپور تعریف کی

   

حیدرآباد۔/8 مارچ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے وزیر زراعت نرنجن ریڈی کی زبردست تعریف کی اور کہا کہ انہیں دیکھ کر مجھے فخر ہوتا ہے۔ نرنجن ریڈی میرے رفیق خاص ہیں ایسے دوست کے ملنے پر میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔ ونپرتی کے دورہ کے موقع پر میں نے یہاں اس قدر ترقی کی اُمید نہیں کی تھی۔ نرنجن ریڈی کی قیادت میں ونپرتی نے ہر شعبہ میں ترقی کی ہے۔ نرنجن ریڈی نے عوام کی خدمت کے موقع کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ضلع کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے اور ان کا ایقان ہے کہ جب تک عوامی خدمات میں رہوں عوام کی بھلائی کے کام انجام دوں۔ انہوں نے ونپرتی کے گرام پنچایتوں کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے نئے قائم شدہ میونسپلٹیز کی ترقی کیلئے فنڈز فراہم کرنے کا تیقن دیا۔ر