نروتم نے او ٹی ٹی میڈیا پیٹ فارم معاملے میں کاروائی کی ہدایات دیں

   

Ferty9 Clinic

بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے ‘او ٹی ٹی میڈیا پلیٹ فارم’ پر ‘اے سوٹ ایبل بوائے ’ نامی فلم جاری کرنے کو آج بے حد قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے اس معاملے میں پولیس افسران کو کاروائی کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ مسٹر مشرا نے ٹویٹ کے ذریعے اس فلم میں بے حد قابل اعتراض نقطہ نظر پیش کیا گیا جو ایک مخصوص مذہب کے جذبات کو مجروح کرتا ہے ۔ انہوں نے پولیس افسران کو اس متنازعہ کنٹینٹ کا جائزہ لینے کی ہدایایت دی ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس افسران جائزہ لے کر بتائیں گے کہ متعلقہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم اور فلم ساز، ہدایت کار پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کی پاداش میں کیا قانونی کاروائی کی جا سکتی ہے ۔ مسٹر مشرا کے مطابق اس فلم میں ایک مذہبی مقام پر قابل اعتراض مناظر کو شامل کیا گیا ہے ۔