شمس آباد۔ 23 فروری (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع نرکھوڈہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد لاپتہ ہوگئے۔ شمس آباد پولیس نے بتایا کہ ڈی سدرشن 41 سالہ اس کی بیوی تیجسونی 36 سالہ اور اس کے دونوں بیٹے 12 سالہ جیاوردھن اور آدتیہ وردھن 10 سالہ، 18 فروری کو لاپتہ ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سدرشن پہلے معین آباد منڈل کے وینکٹاپور میں رہ رہا تھا بعد میں وہ کرمن گھاٹ منتقل ہوگیا جہاں اسے قرض بڑھ جانے کے بعد وہ 7 سال کے بعد شمس آباد کے موضع نرکھوڑہ میں رہ رہا تھا جہاں اسے قرض دار ہراساں کررہے تھے۔ سدرشن کے بھائی نے چاروں کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کی تلاش شروع کردی ۔