ممبئی : ہدایت کار امتیاز علی،رنبیر کپوراور نرگس فاخری کی اداکاری پر مبنی مشہور فلم راک اسٹارنے اپنے 12سال مکمل کرلئے ہیں۔ بہترین موسیقی اوربھرپور کہانی سے لبریز یہ فلم آج بھی دنیا بھر کے ناظرین کے دلوں میں ایک خصوصی حیثیت رکھتی ہے ۔فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی نرگس فاخری نے اپنیتجربات بتاتے ہوئے کہا کہ ‘راک اسٹار کے 12 سال پیچھے مڑ کر دیکھیں تو اس فلم کا دیرپا اثر حیرت انگیز ہے ۔اس وقت میں اچھی ہندی نہیں بول سکتی تھی، اس کے باوجود چیلنج میری ترقی کا سفر بن گیا۔ میں امتیاز علی کی بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اس خاص رول کے لئے منتخب کیا۔