نرگس کو سنجیدہ اداکاری سے شہرت ملی

   

ممبئی : نرگس کا شمار ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے ۔ اداکارہ ہونے کے علاوہ وہ سیاست دان بھی تھیں۔ انہوں نے 6 سال کی کم عمری میں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ انہوں نے ماضی کے کئی سوپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا۔ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکارہ نرگس کو پہلی بار 1935 کی فلم تلاش حق میں دیکھا گیا تھا جب وہ صرف 6 سال کی تھیں، لیکن ان کی باقاعدہ اداکاری کے کیریئر کا آغاز 1942 کی فلم تمنا سے ہوا۔نرگِس نے تقریبا چار دہائی تک اپنی متاثر کن اداکاری سے ناظرین کومسحور کیا۔ ان کو سنجیدہ ادکاری نے شہرت دلائی۔ بچپن میں وہ اداکارہ نہیں بلکہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔نرگس دت بالی ووڈ کا ایک جانا پہچانا نام ہے ۔ انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری کو کئی بہترین فلمیں دیں۔ ان کا نام آتے ہی فلم مدر انڈیا سے محبوب خان کی تصویر ذہن میں آجاتی ہے ۔ صرف 28 سال کی عمر میں انہوں نے سنیل دت اور راجندر کمار کی ماں کا کردار ادا کر کے سب کو حیران کر دیا۔ ہر کوئی ان کی اداکاری کی تعریف کرتا ہے ۔ ان کا شمار ہندی سنیما کی عظیم اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے ۔ کنیز فاطمہ راشد عرف نرگس کی پیدائش یکم جون 1929 کو کلکتہ شہر میں ہوئی ۔ ان کی ماں جدن بائی کے اداکارہ اور فلم ساز ہونے کی وجہ سے گھر میں فلمی ماحول تھا۔ اس کے باوجود بچپن میں نرگس کی اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ان کی تمنا ڈاکٹر بننے کی تھی جبکہ ان کی ماں چاہتی تھیں کہ وہ اداکارہ بنیں۔