وزیر اعظم نریندر مودی کی بائیوپک میں پی ایم نریندر مودی بنے وویک اوبرائے کا پہلا لک سامنے آیا ہے۔ فلم کو امنگ کمار ڈائرکٹ کررہے ہیں اور پروڈکشن سندیپ سنگھ کا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ وزیر اعظم مودی کے لک میں وویک اوبرائے کافی فٹ لگ رہے ہیں۔ فلم کے پوسٹر کو 23 الگ الگ زبانوں میں ریلیز کیا گیا۔ فلم کا ٹائٹل ’’پی ایم نریندر مودی‘‘ رکھاگیا ہے۔ اس کی شوٹنگ اسی ماہ سے شروع ہوگی اور فلم کو عام انتخابات سے پہلے ریلیز کرنے کی توقع ہے۔ وویک اوبرائے نے وزیر اعظم مودی کے لک کو نبھانے کے لئے اپنے لکس کا باڈی شیپ پر بہت پہلے سے ہی کام شروع کردیا تھا۔ اس کی شوٹنگ گجرات، دلی، ہماچل پردیش، اور اتراکھنڈ میں کی جائے گی۔ ڈائرکٹر امنگ اس سے قبل سربجیت اور میری کام کی بائیوپکس بناچکے ہیں۔ اب ان کے سامنے وویک اوبرائے کو پی ایم مودی کا لک دینے کا بہت بڑا چیلنج ہے۔ فلم میں نریندر مودی کی شادی کے ساتھ ساتھ ملک کے وزیر اعظم بننے تک کی کہانی کو پیش کیا جائے گا۔ اس فلم کا بجٹ تقریباً 200 کروڑ روپے بتایا جارہا ہے۔