نئی دہلی ۔ کانگریس قائد راہول گاندھی نے چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ پر وزیراعظمپر چین کے آگے خودسپرد ہونے کا الزام عائد کیا تھا ۔ آج انہوں نے وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی حقیقت میں ’سرینڈر مودی‘ ہیں ۔ اپنے ٹویٹ میں راہول گاندھی نے ایک مضمون بھی پیش کیا ہے جس کا عنوان چین کے تیئں ہندوستان کی خوشامدی کی پالیسی کا انکشاف ہے ۔ چین کے ساتھ تنازعہ پر راہول گاندھی کے سخت بیانات اور حکومت پر تنقیدوں کے جواب میں بی جے پی قائدین کی جانب سے انہیں بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔