نریندر مودی سب سے بڑے کسان دوست: شیو راج چوہان

   

رائے سین: چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان نے کھیتی اور کسانوں سے متعلق تینوں نئے قوانین کو کسانوں کے حق میں قرار دیا اور کہا کہ ملک میں سب سے بڑے کسان دوست وزیراعظم نریندر مودی ہیں۔ چوہان نے رائے سینا ضلع میں کسان کانفرنس سے خطاب کیا۔ یہ تقریر کانفرنسنگ کے ذریعے ٹیلیکاسٹ کیا گیا اور کچھ دیر کے بعد مودی نے ویڈیو کاًنفرنسنگ کے ذریعے خطاب کیا۔ مسٹر چوہان نے کہا کہ مسٹر مودی کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں انہوں نے فصل بیمہ پروگرام نافذ کیا۔