حیدرآباد۔/10 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی نے گورنر ہریانہ بنڈارو دتاتریہ کی نواسی کی جانب سے گائے ہوئے گیت کی زبردست ستائش کی ہے۔ بنڈارو دتاتریہ کی نواسی جسودھرا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف میں ایک نظم پڑھی اور یہ نظم ویڈیو کی شکل میں بنڈارو دتاتریہ نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا۔ نظم میں وزیر اعظم نریندر مودی کے اقدامات کی ستائش کی گئی۔ وزیر اعظم نے ٹوئیٹ پر اپنا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جسودھرا کے الفاظ ان میں توانائی پیدا کرنے والے ہیں۔ وزیر اعظم نے بنڈارو دتاتریہ کی نواسی کی نظم کو نئی تخلیق اور صلاحیتوں سے بھرپور قرار دیا اور کہا کہ ان کے الفاظ میرے لئے نئی توانائی کا ذریعہ ہیں۔ وزیر اعظم کی جانب سے ستائش پر بنڈارو دتاتریہ اور ان کے افراد خاندان نے مسرت کا اظہار کیا۔