نئی دہلی۔18 جون (سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم نریندرمودی نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں ہندوستان کو رکن منتخب کرنے میں حمایت کرنے والی عالمی برادری سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ملک عالمی سطح پر امن، سکیورٹی، لچکدار موقف اور برابری کیلئے سب کیساتھ مل کر کام کرے گا۔ہندوستان کو کونسل کی چہارشنبہ کو ہوئی میٹنگ میں عارضی رکن منتخب کیاگیا۔’’اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 193ملکوں نے اپنے 75ویں اجلاس کیلئے صدر،سلامتی کونسل کے عارضی اراکین اور اقتصادی اور سماجی کونسل کے اراکین کیلئے انتخاب کرایا تھا۔