نریندر مودی کا ’’ہنرہاٹ‘‘ کا اچانک دورہ اور چائے نوشی

,

   

نئی دہلی ۔ 19 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے چہارشنبہ کو راج پتھ پر جاری ’’ہنرہاٹ ‘‘ کا اچانک دورہ کیا اور وہاں موجود فنکاروں سے نہ صرف بات چیت کی بلکہ وہاں لٹی چوکھا اور کلہٹر کی چائے کا بھی لطف اٹھایا۔ اطلاعات کے مطابق مرکزی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کے بعد مودی فوری طورپر راج پتھ پہنچے جہاں وزارت اقلیتی امور کی جانب سے ’’ہنر ہاٹ ‘‘ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ دریں اثناء سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزارت کے عہدیدار اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب انہیں وزیراعظم کے اچانک دورہ کا پتہ چلا۔ موصوف نے وہاں تقریباً ایک گھنٹہ گزارا اور لٹی چوکھا کھایا اور کلہٹر (مٹی کی پیالی) میں وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی کے ساتھ چائے نوش کی اور دو پیالی چائے کے 40 روپئے ادا کئے ۔