نریندر مودی کی آسکر یافتہ بومن بیلی سے بات چیت

   

میسور : وزیر اعظم نریندر مودی کو اتوار کو کرناٹک کے باندی پور ٹائیگر ریزرو (بی ٹی آر) میں سفاری پر چھلاورن کے کپڑے اور ٹوپی پہنے دیکھا گیا۔مودی بی ٹی آر میں 22 کلومیٹر کی سفاری کے بعد پڑوسی تمل ناڈو کی سرحد سے متصل چامراج نگر ضلع کے مڈومالائی ٹائیگر ریزرو (ایم ٹی آر ) میں تھیپاکاڈو ہاتھی کیمپ پہنچے اور آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم ‘دی ایلیفینٹ وِسپرس’ کے مرکزی ستارے بومن بیلی یوگل کے ساتھ بات چیت کی۔ وزیراعظم کا دورہ سفاری پروجیکٹ ٹائیگر کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر پروگراموں کا حصہ ہے ۔ انہوں نے فرنٹ لائن فیلڈ اسٹاف اور تحفظ کی سرگرمیوں میں شامل ایس ایچ جی کے ساتھ بات چیت کی۔