نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت کی ہمیشہ سے تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی

   

پراجکٹس کی جلد تکمیل کیلئے ریونت ریڈی کی فنڈس کیلئے نمائندگی بے کار ثابت ہوئی ۔ جے کرشنا ریڈی

کورٹلہ /25 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کردہ یونین بجٹ میں ریاست تلنگانہ کو ایک روپیہ بھی مختص نہیں کیا گیا ۔ جواڈی کرشنا راؤ سینئیر قائد کانگریس آئی پارٹی نے مرکزی حکومت کے رویہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ کورٹلہ ٹاون کے جواڈی ٹاون میں منعقد اخباری نمائندوں کے اجلاس سے کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت والی مرکزی حکومت کے 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے آج تک ریاست تلنگانہ کے ساتھ بہت ہی ناانصافی کی جارہی ہے ۔ تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد پہلی مرتبہ پیش کردہ بجٹ میں تلنگانہ کو ایک روپیہ بھی مختص نہیں کئے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے استفسار کیا کہ تلنگانہ کی عوام نے کیا قصور کیا کہ مرکزی حکومت نے ریاست تلنگانہ کے ساتھ اس طرح کا سلوک کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی تلنگانہ کانگریس آئی پارٹی حکومت تقسیم کے وعدہ کے ضمن میں ٰآئی ٹی آئی آر پراجکٹ کے ساتھ کئی پراجکٹ منسلک کئے ۔ ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی مرکزی وزراء ، وزیر اعظم اور متعلقہ عہدیداروں سے کئی مرتبہ مل کر ریاست تلنگانہ کو فنڈس مختص کرنے اور پراجکٹس منظور کرنے کی اپیل کرچکے ہیں ۔ خصوصی طور پر بائیورام فیکٹری قاضی پیٹ ریلوے کوچ فیکٹری ،گریجنا یونیورسٹی کا قیام موسی ندی کی ترقی اور اس طرح ریجنل رنگ روڈ ، میٹرو کی توسیع پالمور ، رنگاریڈی پراجکٹ ، ورنگل انٹرو فورس کے ساتھ کسانوں کی ترقی کیلئے واجبی قیمتوں کی ادائیگی کیلئے خصوصی منصوبہ بندی ، تعلیم روزگار کے حصول کیلئے فنڈس منظور کرنے کی چیف منسٹر ریونت ریڈی نے بذات خود کئی مرتبہ سے وزیر اعظم سے اپیل کرنے کے باوجود ایک روپیہ بھی مختص نہیں کیا گیا۔ ریاست تلنگانہ سے 8 بی جے پی کے ممبرس منتخب ہوئے جن میں دو مرکزی وزیر کی حیثیت سے اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ انہو ںنے بی جے پی کے ارکان اسمبلی سے استفسار کیا کہ یہ 8 بی جے پی ارکان اسمبلی کیا کر رہے ہیں ۔ ریاست تلنگانہ میں سابق بی آر ایس پارٹی حکومت کے دور اقتدار میں اس وقت کے ریاستی چیف منسٹر نے بھی اپنے کابینی وزراء اور ارکان اسمبلی کو نہ ہی قائد اپوزیشن پارٹی سے ملاقات نہیں کرواتے تھے ۔ بلکہ ڈکٹیٹر شپ کرتے ہوئے حکومت کرتے ہوئے ریاست کا دیوالیہ کردیا ۔