نئی دہل۔ کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے’گھر کا پتہ لوک کلیان مارگ ہے، لیکن مودی کو یہ سمجھنا چاہئے کہ ‘لوک کلیان رکھنے سے لوگوں کا کوئی بھلا نہیں ہوتا۔ گاندھی نے ٹویٹ کیا، ‘‘گھر کا پتہ ‘لوک کلیان مارگ رکھنے سے لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ پی ایم نے 6.5 کروڑ ملازمین کے حال اور مستقبل کو برباد کرنے کے لیے ’’مہنگائی بڑھاؤ، کمائی کم کرو‘ماڈل کو لاگو کیا ہے۔ اس کے ساتھ کانگریس لیڈر نے اخباری رپورٹ کے ساتھ چھپے اعداد و شمار بھی پوسٹ کیے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ کی شرح 40 سال میں سب سے کم سطح پر ہے۔