حیدرآباد /27 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) نریڈمیڈ کے علاقہ میں ایک شوہر نے بیوی کا قتل کردیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایلایا نے اس کی بیوی 40 سالہ منگا کا قتل کردیا اور فرار اختیار کرلی ۔ منگا گذشتہ 9 ماہ سے شوہر سے علحدہ زندگی بسر کر رہی تھی ۔ میاں بیوی کے درمیان جھگڑوں کے بعد دونوں الگ زندگی بسر کر رہے تھے ۔ منگا کی شادی 26 سال قبل ایلایا سے ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں ۔ ایلایا ہر دن نشہ کی حالت میں گھر پہونچکر بیوی کے ساتھ مارپیٹ کرتا تھا اور منگا کو ذہنی اور جسمانی طور پرہراساں کر رہا تھا ۔ شوہر کی مارپیٹ سے تنگ آکر منگا علحدہ رہنے لگی تھی ۔ کل بیوی کے مکان پہونچکر ایلایا نے اسے مارپیٹ کا نشانہ بنایا اور گلہ گھونٹ کر اس کا قتل کردیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ ع