نریڈ مٹ میں 80 سالہ شخص کورونا پازیٹیو ‘ دواخانہ منتقل

   

حیدرآباد /18 اپریل ( سیاست نیوز ) نریڈ مٹ علاقہ میں ایک 80 سالہ شخص کو کورونا پازیٹیو ٹسٹ کے بعد گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔ رچہ کنڈہ پولیس نے بتایا کہ دوسری مرتبہ جانچ کے بعد کورونا کی تصدیق ہوئی جس کے ساتھ ہی اس شخص کے افراد خاندان بشمول دیگر 25 افراد کو کورنٹائن کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سی ایل این شاستری نامی کو جس کی عمر 80 سال ہے اور وہ فالج کا شکار ہے ۔ 11 اپریل کے دن سکندرآباد کے ملٹری ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جسکے بعد ڈاکٹروں کے مشورے پر ہائی ٹیک سٹی کے ایک کارپوریٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ 13 اپریل کو میڈی کور ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے کورونا وائرس کا شبہ ظاہر کرکے اس کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ڈاکٹرس نے جانچ کے بعد ٹسٹ کو منفی قرار دیا ۔ تاہم سکینڈ ٹسٹ کیلئے رپورٹ کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا اور اس کا علاج جاری تھا ۔ 17 اپریل کو رپورٹ پازیٹیو ملنے کے بعد شاستری کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا اور اس کی بیوی 70 سالہ سیتا مہالکشمی سالی 74 سالہ راجہ لکشمی فرزند 55 سالہ شیوا پرساد بہو 50 سالہ شاملہ دیوی اور پوتری 23 سالہ شروتی مکان مالک سرینواس ریڈی انکے افرا دخاندان و دیگر 25 سالہ افراد کو کورنٹائن منتقل کردیاگیا ہے ۔