حیدرآباد۔ 8جولائی (سیاست نیوز) نریڈمیڈ کے علاقہ میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی۔ آر کے ہاؤزنگ سوسائٹی میں نامعلوم سارقوں نے ایک مکان کو لوٹ لیا۔ قفل شکنی کے ذریعہ مکان میں داخل ہوکر الماریوں میں موجودہ زیورات نقد رقم اور قیمتی اشیاء کا سرقہ کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 6 تولہ سونا 3.5 کیلو چاندی 90 ہزار روپئے نقد رقم اور قیمتی گھڑیوں کا سرقہ کرلیا جن کی جملہ مالیت 5 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ شکایت حاکی وصولی کے بعد پولیس نے کلوز ٹیم کے ہمراہ مکان کا معائنہ کیا اور مصروف تحقیقات ہے۔