نسلی ریمارک پر ملائشیائی عوام سے ذاکر نائک کی معذرت

   

Ferty9 Clinic

پولیس میں طلبی اور 10 گھنٹے تک پچھ گچھ، سرگرمیوں پر پابندی
کوالالمپور ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ذاکر نائک نے اپنی طرف سے کئے گئے بعض نسلی ریما رکس پر ملائشیاء کے عوام سے معذرت خواہی کی ہے ۔ قبل ازیں ہندوستان مبلغ اسلام سے مقامی پولیس نے تقریباً 10 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی ۔ بعد ازاں مختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والے معاشرہ پر مبنی ملک ملائشیاء میں ان کی عوامی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ۔ ملائشیاء کے سرکاری خبر رساں ادارہ برنامہ نے خبر دی ہے کہ ذاکر نائک انتہا پسندی کے لئے اکسانے والی تقاریر اور رقمی ہیر پھیر کے مقدمات میں 2016 ء سے ہندوستانی حکام کو مطلوب ہیں اور گرفتاری سے بچنے کیلئے ملائشیاء میں مقیم ہیں۔