٭ چین نے امریکہ کے اس فیصلہ پر تنقید کی ہیکہ اس نے چین کے ایک ہزار طلبہ کے ویزے منسوخ کئے ہیں۔ امریکہ میں زیرتعلیم چینی طلبہ اور ریسرچرس کو قیاسی دشمنی کا شکار بنایا گیا ہے۔ چین کے عہدیدار نے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام طلبہ اور ریسرچرس کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ امریکہ کا کہنا ہیکہ یہ ویزا اس لئے واپس لیا گیا ہے کیونکہ چین کے طلبہ چینی فوج سے وابستہ ہیں۔