نسل کشی کے دوسال مکمل، دو لاکھ روہنگیائی مسلمانو ں کی ریالی

,

   

Ferty9 Clinic

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے پناہ گزیں کیمپوں میں مقیم دو لاکھ روہنگیائی مسلمانو ں نے میانمار کی فوج کی جانب سے پر تشدد کریک ڈاؤن کے آغاز کے بعد وہاں سے فرار ہونے کے دوسال مکمل ہونے پر ریالی انعقاد کیا۔ خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اگست 2017 ء میں میانمار کی ریاست رکھائین سے 7لاکھ چالیس ہزار روہنگیائی مسلمان فوج کی بربریت کے باعث فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے جبکہ مشرقی بنگلہ دیش میں قائم کیمپوں میں کریک ڈاؤن سے قبل فرار ہونے والے دولاکھ افراد پہلے سے مقیم تھے۔ دنیا کے سب سے بڑے پناہ گزیں کیمپ میں موجود بچوں، خواتین او رمردوں نے نسل کشی کے دن پر ریالی کے دوران ”خدا عظیم ہے“ اور ”روہنگیا زندہ باد“ کے نعرے بلندکئے۔

ریالی میں شریک 50سالہ طیبہ نامی ایک خاتو نے بتایا کہ ہیں یہا ں اپنے دوبیٹوں کے قتل کا انصاف مانگنے کیلئے آئی ہوں ، میں اپنی آخری سانس تک انصاف مانگتی رہوں گی۔ خیال رہے کہ میانمار حکومت نے کہا تھا کہ وہ پولیس اہلکاروں پر حملوں کے بعد روہنگیائی انتہاء پسندو ں کے خلاف آپریشن کررہے ہیں لیکن گذشتہ برس اقوام متحدہ نے روہنگیائی مسلمانو ں کی نسل کشی کے جر م میں میانمار فوج کی اعلی قیادت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

روہنگیائی رہنما محب اللہ نے کہا کہ ہم لوگ واپس اپنے ملک جانا چاہتے ہیں لیکن وہ اسی وقت واپس جائیں گے جب انہیں شہریت، حفاظت کی یقین دہانی اوراپنے دیہاتوں میں مقیم ہونے کی اجازت دی جائے۔

YouTube video