ممبئی،10 نومبر (آئی اے این ایس) اداکارہ یامی گوتم نے کہا ہے کہ نسوانیت (فیمینزم) کی آج کئی تعریفیں موجود ہیں اور وہ ان میں سے کچھ سے اتفاق نہیں رکھتیں۔ یامی، جو اپنی نئی فلم حق میں شازیہ بانو کا کردار ادا کر رہی ہیں، نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فلم ایک مضبوط نسوانی کہانی ہے مگر فیمینزم کے کچھ نظریات سے ان کی رائے مختلف ہے۔یامی نے کہا، ‘‘سچا فیمینزم دوسرے سے لڑنے کا نام نہیں، بلکہ اپنے اور اپنے بچوں کے حق کے لیے کھڑے ہونے کا نام ہے۔ آج فیمینزم کی بہت ساری شکلیں بتائی جاتی ہیں، جن میں سے ہر ایک سے میں متفق نہیں ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ فلم ایک حقیقی باحوصلہ عورت سے متاثر ہے جو اصل معنوں میں نسوانیت کی مثال ہے۔