نسیم شاہ کو ورلڈ کپ کھیلنے سے باز رکھا جائے : حفیظ

   

لندن ۔26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ٹیم سے باہرآل راؤنڈرمحمد حفیظ کا ماننا ہیکہ نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کوآئندہ ماہ ہونے والے انڈر19 ورلڈکپ میں نہیں بھیجنا چاہئے اوراس کے بجائے اس 16 سالہ بولرکوتکنیکی اورجسمانی طورپربہتربننے کیلئے کوشش کرنی چاہئے۔ نسیم شاہ نے آسٹریلیا میں ٹسٹ کرکٹ میں کرئیر کا آغازکیا تھا۔ انہیں 17 جنوری سے 9 فروری کے درمیان جنوبی افریقہ میں ہونے والے انڈر19 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔محمد حفیظ نے اس ضمن میں ٹوئٹ کیا،جونیئرسلیکشن کمیٹی سے شائستگی کے ساتھ درخواست ہیکہ وہ نسیم شاہ کو انڈر19 ورلڈ کپ میں کھیلنے کیلئے نہ بھیجیں۔ وہ بین الاقوامی کرکٹ کھیل چکا ہے اوراسے اس سطح پرتکنیکی اورجسمانی طورپربہتربننے کے لئے کام کرنا چاہئے۔ یہ اس کی جگہ کسی دیگرفاسٹ بولر کوبھیجنے کا اچھا موقع ہے۔یاد رہے کہ نسیم شاہ نے کراچی میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں 31 رنز دے کر5 وکٹ حاصل کئے اوروہ ٹسٹ کرکٹ میں سب سے کم عمرمیں اننگز میں پانچ وکٹ لینے والے بولربنے۔