کراچی۔ پاکستان کے خلاف دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن پہلے ہی اوور میں ایک مرتبہ پھر فاسٹ بولر نسیم شاہ میزبان ٹیم کو وکٹ دلوانے میں کامیاب رہے، اس مرتبہ انہوں نے فن ایلن کو ایک رن پر کیچ ا?ؤٹ کیا۔اس کے بعد کیوی کپتان کین ولیمسن اور ڈیون کونوے کے درمیان 182 رنز کی شاندار پارٹنرشپ بنی۔ اس دوران کونوے نے اپنی سنچری بھی مکمل کی۔