نسیم شاہ گزشتہ 3 سال سے 16 سال کے ہی فاسٹ بولر

   

نئی دہلی۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) دنیائے کرکٹ میں شاہد آفریدی کا نام صرف 37 گیندوں پرسنچری بنانے کے لئے ہی نہیں یاد کیا جاتا، بلکہ اپنی عمرکے متعلق ان حقائق کوقبول کرنے کے لئے بھی کیا جاتا ہے، جس نے پاکستان کی پول کھول کررکھ دی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہد آفریدی نے 16 سال کی عمرمیں بین الاقوامی کرکٹ کرئیر کا آغاز کیا تھا لیکن اس آل راؤنڈرنے خود اپنی کتاب میں دعویٰ کیا کہ پاکستان کیلئے کرئیر کا آغاز کرتے وقت ان کی عمر19 سال تھی۔ کھلاڑیوں کی عمر کولیکرپاکستان کا ایسا ہی ایک اورفرضی دعوی اب دنیا کے سامنے آیا ہے۔ کرکٹ کی دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ سرخیوں میں اگرکوئی فاسٹ بولر ہے تو وہ پاکستان کی نوجوان نسیم شاہ ہیں۔ نسیم شاہ نے آسٹریلیا کے کلاف برسبین ٹسٹ کے ذریعہ بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے کرئیر کا آغاز کیا ہے۔ نسیم شاہ نے جب کرئیر کا آغاز کیا توریکارڈ میں ان کی عمر16 سال 279 دن درج تھی۔ مگراب ان کی عمرپرایک حیران کرنے والا انکشاف ہوا ہے۔ اوریہ سچائی کواورنہیں پاکستان کے ہی اخبارکی طرف سے سامنے لائی گئی ہے۔ اخبار میں تین سال پرانا ایک مضمون شائع ہوا ہے، جس میں نسیم شاہ کو 16 سال کا نوجوان فاسٹ بولر بتایا گیا ہے۔ دراصل، مضمون کے مطابق ایک پروگرام میں پاکستان پہنچے ویسٹ انڈیزکے عظیم کرکٹراینڈی رابٹرس نے کہا تھا کہ وہ نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ سے کافی متاثرہیں، جوابھی محض 16 سال کے ہی ہیں۔ دلچسپ بات ہے کہ یہ مضمون اگست 2016 میں شائع ہوا تھا۔ اب تین سال بعد بھی نسیم شاہ کی عمر16 ہی بتائی جارہی ہے۔
اس مضمون کے مطابق، اینڈی رابرٹس نے کہا تھا، مجھے یہ کہنا ہی ہوگا کہ میں نسیم شاہ نام کے نوجوان فاسٹ بولر کوبے حد پسند کرتا ہوں۔ وہ ابھی صرف 16 سال کے ہیں۔