٭ بجاگولی جوگی بیٹو کے کمبالا جاکی نشانت شیٹی نے 100 میٹر کی مسافت محض 9.51 سکنڈس میں مکمل کرتے ہوئے سرینواس گوڑا کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے یہ فاصلہ 9.55 سکنڈس میں پورا کیا تھا ۔ نشانت نے 143 میٹرس کا مکمل فاصلہ 13.68 سکنڈس میں پورا کیا جبکہ گوڑا نے 142.5 میٹرس کی مسافت 13.62 سکنڈس میں پوری کی تھی۔ ریاستی حکومت کی جانب سے تین لاکھ روپئے کا انعام دیا گیا۔