نشانہ بازوں کو کوارٹر فائنل میں شکست

   

اولمپکس میں ہندوستان کے لئے مایوس کن دن نشانہ بازی کے مقابلوں میں بھی رہا جہاں قومی نشانہ باز طاقتور کوریائی ٹیم کے خلاف شکست سے کوارٹر فائنل مرحلہ سے باہر ہوچکے ہیں۔ اتانو داس، پراوین جئے دیو اور ترون دیپ رائے کو سرفہرست کھلاڑیوں کے خلاف کوارٹر فائنل میں راست سیٹوں میں شکست برداشت کرنی پڑی۔ حالانکہ ہندوستان نے اِس سے قبل کے مقابلے میں قزاقستان کو 6-2 سے شکست دی تھی۔ کوریائی ٹیم جوکہ کم جی ڈیاک، اوجن ہیک اور کم اوجن پر مشتمل تھی، اس نے ابتدائی 2 سیٹس میں دس میں سے دس نشانات حاصل کئے جس کے بعد ان کی سبقت کامیابی تک جاری رہی۔ ہندوستانی ٹیم جس نے 2019 ء ورلڈ چمپئن شپ میں سلور میڈل حاصل کیا تھا، وہ اِس شاندار مظاہروں کو دوہرانے میں ناکام رہی اور شکست برداشت کرنے پر مجبور ہوئی۔