بارامتی (مہاراشٹر): این سی پی (شردپوار) کے سربراہ شرد پوار نے اتوار کو کہا کہ مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) آئندہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے سیٹ شیئرنگ پر اپنی بات چیت 8 سے 10 دنوں میں مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کو ریاست ‘‘ میں کسی بھی قیمت پر اقتدار میں آنے کی کوشش کرنی ہوگی۔پارٹی چھوڑنے والوں کو نشانہ بناتے ہوئے پوار نے دعویٰ کیا کہ ان میں سے مٹھی بھر بھی ریاستی اسمبلی کے انتخابات نہیں جیت پائیں گے۔این سی پی (ایس پی) کے سربراہ نے پونے کے بارامتی قصبے میں اپنی پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 288 رکنی ریاستی اسمبلی کے انتخابات نومبر کے وسط میں ہونے کا امکان ہے۔سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ امیدواروں کے انتخاب کے لیے جیتنے کی صلاحیت ہی واحد اہلیت ہوگی۔