نشستوں کی تقسیم پر کانگریس۔ این سی پی بات چیت غیر مستحکم

   

احمد نگر۔20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا این سی پی اپوزیشن لیڈر ویکھے پاٹل نے بیان دیا کہ کانگریس اور این سی پی کے درمیان نشتوں کی تقسیم پر بات چیت جاری ہے۔ سینئر کانگریس لیڈر نے کہا کہ پانچ تا چھ لوک سبھا نشستوں بشمول احمد نگر پر مفاہمت کے لیے بات چیت جاری ہے۔ مسٹر پاٹل نے کہا کہ سیٹوں کی تقسیم کے مسئلہ پر کچھ تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔ ان کے بیٹے سنجے ویکھے پاٹل نے ڈسمبر میں بیان دیا تھا کہ وہ احمد نگر سے مقابلہ کے خواہاں ہیں۔ لیکن کانگریسی لیڈر نے سنجے کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ این سی پی نہیں بلکہ صرف کانگریس کے ٹکٹ پر ہی انتخاب لڑیں گے۔ مرکزی مہاراشٹرا میں احمد نگر اور چھ تا سات نشستیں ایسی ہیں جو دونوں پارٹیوں کے لیے وقار کی حیثیت رکھتی ہیں اور آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے کانگریس اور این سی پی نے مفاہمت کرنے کا اعلان کیا ہے۔