آر جے ڈی کے انتخابی نشان پر مقابلہ
پٹنہ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن مہا گٹھ بندھن نے بہار کی نشستوں کی تقسیم کو قطعیت دے دی اور اِس کا اعلان کردیا۔ ریاست میں 40 لوک سبھا نشستوں پر لالو پرساد کی آر جے ڈی اور 9 نشستوں پر کانگریس مقابلہ کرے گی۔ سابق صدر جنتادل (متحدہ) اور این ڈی اے کے کنوینر شرد یادو آر جے ڈی کے انتخابی نشان پر مقابلہ کریں گے۔ اُن کی پارٹی لوک تانترک جنتادل آر جے ڈی کے ساتھ لوک سبھا انتخابات کے لئے اتحاد کرچکی ہے۔ آر جے ڈی کے ترجمان منوج جھا اور آر جے ڈی کے ریاستی صدر رام چندر پروے نے ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔