نشستوں کی تقسیم کے مسئلہ پر ناکامی کا مغربی بنگال کانگریس کا سی پی آئی (ایم) پر الزام

   

کولکتہ۔20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کانگریس نے چہارشنبہ کو نشستوں کی تقسیم پر مفاہمت ناکام ہوجانے کے لیے سی پی آئی۔ ایم پر الزام لگایا ہے اور اعادہ کیا کہ وہ بنگال میں تنہا مقابلہ کرے گی۔ کانگریس پارٹی لیڈر پردیپ بھٹہ چاریہ نے کہا کہ جذبہ خیرسگالی کے تحت جنوبی بنگال کے پانچ نشستوں پر کانگریس مقابلہ نہیں کرے گی۔ کیوں کہ 2014ء میں سی پی آئی ایم نے چار نشستیں کانگریس کے لیے چھوڑی تھیں۔ بھٹاچاریہ جو نہ صرف راجیہ سبھا ممبر ہیں بلکہ چیرمین بنگال کوآرڈنیشن کمیٹی بھی ہیں کہا کہ وہ اس الیکشن کے لیے سی پی آئی (ایم) سے اتحاد کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں اور وہ نشستوں کی تقسیم پر اپنی عزت سے مفاہمت نہیں کرسکتے اور پیر کو جاری کی گئی 11 نشستوں کے ناموں کی لسٹ سے ردگردانی کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور کانگریس تنہا ہی مقابلہ کرے گی۔ گزشتہ انتخابات میں جن چار نشستوں کے کانگریس نے کامیابی حاصل کی تھی۔ سی پی آئی(ایم) ان علاقوں سے اپنے امیدوار نہیں ٹھیرائے گی اور کانگریس ان پانچ علاقوں (ڈائمنڈ ہاربر) بشنوپور لام لک، آرام باغ اور آسٹسول سے اپنے امیدوار نہیں ٹھیرائے گی۔