حیدرآباد ۔ /3 اکٹوبر (سیاست نیوز) حیات نگر کے علاقے فتح اللہ گوڑہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں نشہ میں دھت ایک خاتون نے آوارہ کتے پر کلہاڑی سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا ۔ اس واقعہ کے بعد غیرسرکاری تنظیموں نے سرگرم ہوگئے اور پولیس اسٹیشن ایل بی نگر سے شکایت درج کروائی ۔ پولیس نے خاتون کی نشاندہی کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کیا اور جانوروں پر مظالم کا ایکٹ (پی سی اے) کے تحت مقدمہ درج کیا ۔بتایا جاتا ہے کہ ایل بی نگر کے علاقہ فتح اللہ گوڑہ میں زخمی کتے کو دیکھ کر اس وحشیانہ حرکت کے خلاف غیرسرکاری تنظیموں کے کارکنوں نے برہمی کا اظہار کیا ۔ انسپکٹر ایل بی نگر اشوک ریڈی نے کہا کہ اس ضمن میں کارروائی کی گئی ۔