نشہ میں دھت شخص نے سب انسپکٹر کا بوسہ لیا

   

Ferty9 Clinic

بونال جلوس میں نازیباحرکت، برہم آفیسرنے طمانچہ رسید کردیا
حیدرآباد 29 جولائی (سیاست نیوز) بونال تہوار جلوس کے دوران ایک نوجوان نے حالت نشہ میں رقص کرتے ہوئے سب انسپکٹر پولیس کو چومنا شروع کردیا جس کے ساتھ ہی سب انسپکٹر نے اُسے طمانچہ رسید کردیا۔ لیکن اِس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کے نتیجہ میں پولیس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ پی بھانو ساکن ملکاجگری نے جو حالت نشہ میں تھا، نلہ کنٹہ میں اتوار کی شب بونال جلوس میں رقص کررہا تھا اور بندوبست میں تعینات نلہ کنٹہ پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر پی مہندر کو اچانک پکڑ کر چومنا شروع کردیا۔ سب انسپکٹر نے فوری پر قابو پالیا اور طمانچہ رسید کرتے ہوئے اُسے ڈھکیل دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کو اِس واقعہ سے آگاہ کیا گیا جس کے بعد بھانو کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھانو نے پولیس کو بتایا کہ وہ پولیس کی نمایاں کارکردگی سے متاثر ہوکر اُس نے سب انسپکٹر کو بطور تشکر چوم لیا۔