نشہ میں دھت شوہر کے حملہ میں زخمی بیوی کی حالت تشویشناک

   

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) ضلع ونپرتی کے موضع رے پلی سے تعلق رکھنے والے ملیش کی جانب سے نشہ کرنے کیلئے رقومات نہ دینے ( شراب نوشی کیلئے ) پر اپنی بیوی نرملما کے حلق میں سبل سے متعدد مرتبہ گھونپ کر ہلاک کرنے کی کوشش کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملیش اور نرملا دونوں یومیہ مزدوری کرکے اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں لیکن شوہر ملیش شراب نوشی کا عادی رہنے کی وجہ سے بیوی سے ہر روز شراب نوشی کیلئے رقومات دینے کا مطالبہ کیا کرتا ہے ۔ جس کی وجہ سے میاں اور بیوی میں ہر روز جھگڑے بھی ہوا کرتے تھے ۔ اسی دوران ملیش دو دن قبل بیوی نرملما کو دس ہزار روپئے حوالہ کرکے محفوظ رکھنے کی ہدایت دی تھی اور دسرے ہی دن ملیش نشہ میں دھت ہوکر گذشتہ دن دی گئی رقم دینے کابیوی سے مطالبہ کیا اور رقم دینے پر مزید شراب نوشی کرنے کے خدشہ سے بیوی نرملما نے شوہر ملیش کو رقم نہ دینے کیلئے اپنے پاس کوئی رقم نہ رہنے کا اظہار کیا ۔ جس پر نشہ میں دھت ملیش نے برہمی کے عالم میں سبل ( لوہے کی سلاخ ) سے بیوی کے حلق میں چار مرتبہ گھونپ کر شدید زخمی یردیا ۔ جس کے باعث بیوی نرملما کی حالت تشویشناک بتائی ہے ۔ موضع کے عوام نے اس واقعہ کی اطلاع پر ملیش کی زبردست پٹائی کی ۔