نشہ کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری : نارائن پیٹ ایس پی

   

نارائن پیٹ 24؍اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منشیات کا خاتمہ ہر ایک کی سماجی ذمہ داری ہے۔زندگی نشے کی لت سے تباہ ہو جاتی ہے۔منشیات کے استعمال اور نقل و حمل کی سزا ناگزیر ہے۔آج ضلع پولیس دفتر میں، ضلع کے ایس پی یوگیش گوتم آئی پی ایس نے نشہ مکت بھارت ابھیان اور ضلع بہبود محکمہ کے زیراہتمام منشیات کے خاتمے کی مہم کے ایک حصے کے طور پر لگائے گئے ایک بیداری پوسٹر کی رسم اجرائی انجام دی، جس میں منشیات کے استعمال پر پابندی کا پوسٹر آویزاں ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع ایس پی یوگیش گوتم آئی پی ایس نے کہا… منشیات سماج کی نوجوان قوت کو تباہ کر رہی ہے اور منشیات کے زیر اثر حملے اور جرائم بڑھ رہے ہیں۔نہوں نے کہا کہ نارائن پیٹ ضلع میں منشیات کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ منشیات اور گانجہ جیسی نشہ آور اشیاء کے خاتمے کے لیے عوام میں مشترکہ طور پر وسیع پیمانے پر بیداری کے پروگرام چلائے جائیں۔ڈی ڈبلیو او جیا، ایف آر او سائی، رضاکار سندھیا، لکشمی کانت نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔