یلاریڈی /27 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حادثاتی طور پر ایک شخص ڈرین میں گرنے سے فوت ہونے کا واقعہ منڈل سداشیونگر کے کوپریال علاقہ میں پیش آیا ۔ سب انسپکٹر راجو کی تفصیلات کے مطابق پرکاشم ضلع سے تعلق رکھنے والا تروپتی راؤ کو پریال علاقہ میں میستری کا کام کرتا تھا ۔ نشہ کی حالت میں حادثاتی طور پر ڈرینج میں گرکر سانس رک جانے سے فوت ہوگیا ۔ متوفی کچھ دنوںسے کاماریڈی ، نظام آباد میں میستری کا کام کرکے گذر بسر کر رہا تھا ۔ متوفی کو بیوی اور دو بچے ہیں ۔
حادثاتی طور پر آبی کنٹہ میں گرنے سے لڑکا فوت
یلاریڈی /27 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حادثاتی طور پر آبی کنٹہ میں گرنے سے لڑکا فوت ہونے کا واقعہ منڈل راجم پیٹ مستقر پر پیش آیا ۔ سب انسپکٹر سمپت کی تفصیلات کے مطابق دیون پلی سے تعلق رکھنے والے راملو کو چار بیٹے ہیں ۔ شام کے وقت گھر کے قریب واقع آبی کنٹہ میں اس کا پندرہ سالہ لڑکا نرسملو اور چھوٹا بیٹا دونوں مل کر گئے جہاں حادثاتی طور پر نرسملو پانی میں غرق ہونے سے فوت ہوگیا ۔ متوفی کے باپ کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
