نشیبی علاقوں کے عوام چوکس رہیں

   

کریم نگر۔ 21جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جمعہ کو لوئیر مانئیر ڈیم میں سطح آب کا ضلع کلکٹر نے جائزہ لیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ مانئیر ڈیم میں سطح آب قابو میں ہے انہوں نے محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں کو موجودہ صورت حال کے مدنظر وقتا فوقتا سطح آب کے جائزہ کی ہدایت دی علاوہ ازیں نشیبی علاقوں میں عوام کو چوکس کرنے ممکنہ اقدامات کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ اس موقع پر ایریگیشن ایس ای شیوا کمار ، ای ای ناگا بھوشن ، تحصیلدار سدھاکر ودیگر نے شرکت کی۔


چیرمین بلدیہ اور کمشنر کا دورہ والمیکی نگر
جڑچرلہ ۔ 21 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں مجلس بلدیہ چیرمین ڈی لکشمی رویندر اور کمشنر محمود شیخ نے والمیکی نگر کے عوامی شکایت پر علاقے میں موجود افراد سے ڈرنیج کے پانی اس کالونی میں بہہ کر سامنے کے مکانوں میں جارہا ہے جس کی شکایتی مسئلہ کو دیکھ کر بڑی موری جی سی بی کے ذریعہ کھدواکر اس موری کے ذریعہ اس گندے پانی کا اخراج کرنے کا اتفاق کرتے ہوئے کالونی میں پیش مسئلہ کو حل کردیئے بعد ازاں اس کالونی میں ایک قدیم مکان مسلسل بارش تین دن سے جاری رہنے یہ مکان کا چھت اور دیواریں گر گئیں اور ملبہ کا ڈھیر اس کالونی میں درمیانی حصہ میں رہنے کی وجہ سے کالونی کے عوام کو تکلیف ہو رہی ہے کہنے پر اس مکان کے مالک سے تمام تفصیلات لیتے ہوئے اس ملبہ کو بھی جلد از جلد نکالنے کا تیقن بھی مجلس بلدیہ چیرمین لکشمی رویندر، کمشنر محمود شیخ بھی کالونی کے عوام کی شکایت سن کر ڈرنیج کے کاموں کو جلد مکمل کرنے کا بھی تیقن دیئے۔