حیدرآباد۔ حبیب نگر پولیس نے نشیلی دوا کو فروخت کرنے والے دو طلباء کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 20 سالہ عبدل ایوب محمد شیخ ساکن حبیب نگر اور 20 سالہ عبدالرحیم ساکن مہدی پٹنم کو گرفتار کرلیا جو حبیب نگر حدود میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے گئے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے نشیلی گولیوں کو ضبط کرلیا جن کی مقدار 2.260 گرام بتائی گئی ہے۔ ان دونوں نے اس دوا کی آن لائن خریداری کی تھی۔ 1500 روپئے میں خریداری کے بعد 2500 روپئے میں فروخت کرتے تھے۔ کل رویندرا بھارتی اسکول کے قریب یہ دونوں اس نشیلی دوا کو فروخت کرنے کے لئے گراہک کے انتظار میں تھے کہ پولیس کی ایک ٹیم نے انہیں گرفتار کرلیا۔