نشے میں دھت شخص نے دو افراد پر چاقو سے کیا ہملہ، ایک جاں بحق، دوسرے کی حالت تشویشناک

   

نئی دہلی: شمال مغربی دہلی کے اشوک وہار علاقے میں چاقو مارنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نشے میں دھت شخص پہلے ایک نوجوان سے ٹکرا گیا۔ اس بات پر دونوں میں جھگڑا ہوا۔ نشے کی حالت میں وہ شخص اپنا آپا کھو بیٹھا۔ اس نے نوجوان کو چاقو مار کر قتل کر دیا۔ واردات کے بعد بھاگتے ہوئے ملزم رکشہ والے سے ٹکرا گیا۔ اس بات پر اس کی رکشہ والے سے بھی جھگڑا شروع ہو گئی۔ ملزمان نے رکشہ ڈرائیور پر بھی چاقو سے حملہ کیاشمال مغربی دہلی کی ڈی سی پی اوشا رنگرانی کے مطابق اشوک وہار تھانے کی پولیس کو 10 جنوری کی رات تقریباً 10 بجے اس کی اطلاع ملی۔ پولیس کے مطابق اشوک شاہ (36) کی موت چاقو کے حملے سے ہوئی، جب کہ رکشہ چلانے والے گنیش دت کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔