نصابی کتب کی قدیم قیمتوں پر فروخت کی اجازت

   

حیدرآباد۔ ریاستی حکومت نے نصابی کتب کی سابقہ قیمتوں پر فروخت کی اجازت دیدی ہے ۔ یہ کتب گذشتہ تعلیمی سال 2020-21 میںشائع کی گئی تھیں۔ ان کتابوں کو اب قدیم قیمتوں پر ہی خریداروں کو فروخت کیا جاسکتا ہے ۔ حکومت نے 21 خانگی پرنٹرس اور پبلشرس کو نصابی کتب کے موجودہ اسٹاک کی فروخت کی اجازت دیدی ہے ۔ گذشتہ تعلیمی سال پرنٹرس اور پبلشرس نے 35 لاکھ نصابی کتب شائع کی تھیں تاہم ان میں صرف 17 لاکھ کتب کی فروخت ہی ہوسکی تھی کیونکہ ریاست میں مہلک کورونا وائرس پھیلا ہوا تھا ۔ حکومت نے کہا کہ تعلیمی سال 2021-22 کیلئے نصابی کتب شائع کرنے کوئی نیا ٹنڈر طلب نہیں کیا جائیگا اور سابقہ پرنٹرس و پبلشرس کے ہی معاہدہ کو توسیع دی جا رہی ہے ۔