نصراللہ کی نمازجنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

   

بیروت: حزب اللہ کے مقتول رہنما حسن نصراللہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بیروت کے مضافات میں دسیوں ہزار لوگ جمع ہوئے۔ وہ تقریباً 5 ماہ قبل اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے تھے جس سے ایران کے حمایت یافتہ گروپ کو زبردست دھچکا لگا۔نصراللہ نے اسرائیل کے ساتھ کئی عشروں کے تنازعے میں شیعہ مسلم گروپ کی قیادت کی اور اسے علاقائی طاقت کی حامل ایک فوجی قوت میں تبدیل کر دیا تھا۔ اسرائیل نے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ایک طاقتور اور غیر متوقع حملے میں نصر اللہ کو زیر کیا جس سے حزب اللہ بری طرح کمزور ہو گئی۔نصراللہ اور گروپ کے دیگر مقتول رہنماؤں کی اجتماعی تدفین کے لیے بیروت میں ہزاروں حامی حزب اللہ کے زیرِ قبضہ جنوبی مضافاتی علاقے میں ایک اسٹیڈیم میں جمع ہوئے جنہوں نے نصراللہ اور حزب اللہ کے پرچم کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ تقریب شروع ہونے سے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے 55,000 نشستوں پر مشتمل کیمل شمعون اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم بھر چکا تھا۔لبنان کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی طیارے بیروت پر کم بلندی پر پرواز کر رہے تھے اور صحافیوں نے جنازے کے دوران گڑگڑاہٹ کی آوازیں سنیں۔