کولکتہ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے عوام سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور یکجہتی کی آج اپیل کی جبکہ وہ اسکان رتھ یاترا تیوہار کا افتتاح کررہی تھیں۔ یہ شہر کولکتہ کا سب سے طویل تہوار ہے۔ اِس رتھ یاترا میں ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں اپنے شوہر کے ساتھ شریک ہوئیں۔اُنھوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ امن اور اتحاد کوگلے سے لگائیں۔ یہ یاترا البرٹ روڈ سنٹر سے انٹرنیشنل سوسائٹی برائے کرشنا شعور کی بیداری مرکز تک جاتی ہے۔ مغربی بنگال میں تیوہار ذات پات اور مذہب سے بالاتر ہوکر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے جذبہ کے ساتھ منائے جاتے ہیں۔